دمشق ،30جنوری (ہ س )۔شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کرتے ہوئے باغی گروپ حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی ( احمد حسین الشرع) کو ملک کا عبوری صدر مقرر کردیا۔ عالمی میڈیا رپورٹوں کے مطابق احمد الشرع کو عبوری حکومت میں عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے جو کہ نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام کرے گی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی پر یہ اعلان شام کی عبوری حکومت کے ملٹری آپریشن کے ترجمان حسن عبدالغنی نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ 2012 کا آئین منسوخ کیا گیا ہے، ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔حسن عبدالغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مسلح دھڑے تحلیل ہوگئے ہیں، وہ اب ریاستی اداروں میں ضم ہوجائیں گے۔انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ شام پر کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والی بعث پارٹی کی تحلیل کا بھی اعلان کیا۔
شام، نئی قیادت نے آئین منسوخ کردیا، احمد الشرع عبوری صدر مقرر
مقالات ذات صلة









Users Today : 219
Users Yesterday : 290
Users Last 7 days : 2257
Users Last 30 days : 4446
Users This Month : 4432
Users This Year : 4446
Total Users : 4565989