ڈھاکہ، 23 اکتوبر (یو این آئی) بنگلہ دیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور اب کی بار صدر سے استعفے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق طلبہ صدر محمد شہاب الدین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور گزشتہ روز سیکڑوں طلبہ نے صدارتی محل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا۔صدر شہاب الدیں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے جب کہ 5 اگست کو اپنی تقریر میں صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق صدر کے بیان کے بعد شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور صدر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔اس حوالےسے بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے قانونی مشیر ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ صدر نے ایک متضاد بیان دیا کہ ‘ان کے پاس شیخ حسینہ کے استعفے کی دستاویز نہیں ہے۔
بنگلہ دیش میں طلبہ پھر سڑکوں پر آگئے، صدر سے استعفے کا مطالبہ کردیا
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593296