تیونس، 17 نومبر (یو این آئی) تیونس کے صدر قیس سعید نے ہفتہ کے روز سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح سے ملاقات کی۔یہ اطلاع صدر کے دفتر سے جاری بیان میں دی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران صدر جمہوریہ نے تیونس اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور گہرے ثقافتی تعلقات کی ستائش کی۔مسٹر قیس سعید کے مطابق، تیونس سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے اور تیونسی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے راہ ہموار کرنے کے واسطے نئے قوانین کے نفاذ پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تیونس سرمایہ کاروں کو صحت مند اور سازگار ماحول میں پروجیکٹ شروع کرنے کی ترغیب دیتا ہے جن سے ان کے اور تیونس کے حقوق کا تحفظ یقینی ہوسکے۔مسٹر خالد الفالح نے ملاقات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا، “تیونس نے قابل تجدید توانائی، ہائیڈروجن، لاجسٹک سرمایہ کاری، رئیل اسٹیٹ کی ترقی اور سیاحت سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کو آمادہ کرنے کے لیے عالمی مسابقت کو کوالیفائی کیا ہے۔” انہوں نے زور دیا کہ سعودی سرمایہ کار مناسب وقت پر ان شعبوں میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔سعودی وزیر نے کہا کہ ہم تیونس میں سیاسی اور اقتصادی استحکام اور ترقی کے بارے میں پر امید ہیں۔
تیونس کے صدر سعید سے سعودی وزیر خالد الفالح کی ملاقات
مقالات ذات صلة








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594405