حزب اللہ نے اسرائیلی شہر جلیلی پر 20 راکٹ داغے
تل ابیب17 نومبر (ایجنسی) : لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملے بھی کیے گئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے داغے جانے والے ڈرونز میں سے ایک ڈرون اسرائیلی شہر نہاریا کی ایک عمارت سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں عمارت کی بالکونی کو معمولی نقصان پہنچا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی شہر جلیلی پر 20 راکٹ داغے، جن میں سے کچھ کو ناکام بنادیا گیا۔حزب اللہ کے حملوں کے باعث اسرائیلی شہر حیفہ سمیت دیگر مقامات پر خطرے کے سائرن گونجنے لگے اور ان مقامات پر موجود اسرائیلی شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے اور فوری طور پر مختلف جگہوں پر بنائے گئے زیرزمین بنکرز میں چھپ گئے۔علاوہ ازیں عراق کی مزاحمتی تنظیم نے بھی اسرائیل کے شہر ایلات پر ڈرونز داغنے کا دعوی کیا ہے۔واضح رہے کہ غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن کیا تھا جس میں اب تک اسرائیل کے درجنوں فوجی مارے جا چکے ہیں۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594404