Friday, January 30, 2026
ہومInternationalسعودی وزیر دفاع کی امریکی عہدے داران کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں...

سعودی وزیر دفاع کی امریکی عہدے داران کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے حوالے سے گفتگو

واشنگٹن،30جنوری(ہ س)۔سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جمعرات کے روز واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں امریکی عہدے داران سے ملاقات کی۔ ان عہدے داران میں وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے نامزد مشیر مارکو روبیو، وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور مشرق وسطی کے لیے خصوصی ایلچی اسیٹو وٹکوف شامل ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے بیچ تزویراتی تعلقات ، سعودی امریکی شراکت داری اور اس کو فروغ دینے کے طریقوں کے علاوہ خطے اور دنیا میں امن کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس ملاقات میں امریکہ میں سعودی عرب کی خاتون سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرو?لی، اسسٹنٹ وزیر دفاع برائے انتظامی امور خالد بن حسین البیاری اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی شریک تھے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امریکی وفد کی جانب سے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈان کین نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔یہ دورہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان دھمکیوں کے تبادلے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کے خلاف فوجی آپشن کے استعمال کے اشارے کے بیچ سامنے آیا ہے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات