Friday, December 5, 2025
ہومInternationalسعودی عرب امریکہ سے F-35طیارے اور 300ٹینک خریدے گا

سعودی عرب امریکہ سے F-35طیارے اور 300ٹینک خریدے گا

بڑے دفاعی پیکج کی منظوری” امریکی صدر ٹرمپ نے محمد بن سلمان کو مستقبل کے بادشاہ قراردیا

واشنگٹن، 19 نومبر (یو این آئی)سعودی عرب امریکہ سے ایف 35 طیارے اور 300 ٹینک خریدے گا، اس سلسلے میں امریکی صدر نےبڑا دفاعی پیکج منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پیکج میں جدید ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔سعودی عرب امریکا سے 300 جدید ٹینک بھی خریدے گا، جس کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ توانائی، دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف اہم شعبوں میں تعاون کے لیے اہم معاملات طے پا گئے ہیں۔امریکہ اور سعودی عرب نےتاریخی اےآئی ایم او معاہدے پر بھی دستخط کر دیے، جسے دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔خیال رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ امریکہ کے موقع پر وائٹ ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا۔اوول آفس میں امریکی صدر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے امریکہ میں چھ سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو ایک ٹریلین ڈالر تک بڑھانے کا بھی اعلان کیا جبکہ امریکی صدر نے سعودی عرب کو ایف تھرٹی فائیو طیارے دینے کی بھی حامی بھری۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف وائٹ ہاؤس میں نہ صرف سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان کا شاندار استقال کیا، ان کو ایک شایان شان عشائیہ دیا، بلکہ انھیں مستقبل کا سعودی بادشاہ بھی کہا۔وائٹ ہاؤس اوول آفس میں امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر امریکی صدر نے کہا ولی عہد کی آمد پر مجھے بے حد خوشی ہے، محمد بن سلمان مستقبل کے بادشاہ ہیں۔ٹرمپ نے کہا ’’سعودی فرماں روا سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں، ان سے بھی میں نے کہا کہ آپ کے بیٹے بہت قابل ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، اس سرمایہ کاری کو مزید بڑھائیں گے، سعودی عرب سے سرمایہ کاری کا مطلب وال اسٹریٹ میں پیسہ آنا ہے۔امریکی صدر نے کہا ایک سال پہلے امریکہ مردہ تھا اور آج اہم ملک بن گیا ہے، میرے بعد ایک سال میں 21 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، بائیڈن انتظامیہ نااہل تھی، 4 سال میں بھی اتنی سرمایہ کاری نہیں آئی، اس دور میں امریکی تاریخ کی بدترین مہنگائی ہوئی، بائیڈن نے پیٹرولیم اور گیس ذخائر کو بھی تباہ کر دیا تھا، جنھیں اب ہم دوبارہ بنا رہے ہیں۔سعودی عرب سے تعلقات کے اس اہم موقع پر انھوں نے ایران پر حملے کا بھی خصوصی ذکر کیا، اور کہا کہ ایران پر حملے کی تیاری 22 سال سے جاری تھی لیکن کسی نے حملہ نہیں کیا، سال میں تین بار ایران پر حملے کی تیاری کی جاتی تھی لیکن پھر اجازت نہیں ملتی تھی، ہم نے حملہ کر کے ایران کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے، ایسا پہلے کسی صدر نے نہیں کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات