نئی دہلی، 21 نومبر:۔(ایجنسی) ایک بھاری لڑاکا طیارہ جمعہ کو دبئی ایئر شو میں پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق، دبئی ایئر شو میں مظاہرے میں حصہ لینے والا تیجس طیارہ جمعہ کی سہ پہر گر کر تباہ ہو گیا۔ ہندوستان ایروناٹیکل لمٹیڈ کی جانب سے تیار کردہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر ایک بڑے ہجوم کے سامنے کرتب دکھاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی فضائیہ نے حادثہ میں پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی فضائیہ نے ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ ’آئی اے ایف کا تیجس طیارہ آج دبئی ایئر شو میں فضائی نمائش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ آئی اے ایف جانی نقصان پر گہرا افسوس کرتا ہے اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جا رہی ہے۔‘
دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
مقالات ذات صلة










Users Today : 142
Users Yesterday : 274
Users Last 7 days : 2222
Users Last 30 days : 8024
Users This Month : 416
Users This Year : 8075
Total Users : 4569618