کاراکاس، 10 جنوری (یو این آئی/ژہنہوا) وینزویلا کے رکنِ پارلیمان نکولس مادورو گویرا نے کہا کہ ان کے والد صدر نکولس مادورو نے اپنے وکلاء کے ذریعے ایک پیغام بھیجا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور امریکی حراست میں ہونے کے باوجود مضبوط ہیں۔مسٹر گویرا نے وینزویلا کی حکمراں یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’وکلاء نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ مضبوط ہیں اور ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔‘ انہوں نے بتایا کہ والد نے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہم سب ٹھیک ہیں اور میں ایک جنگجو ہوں۔‘صدر مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس اس وقت امریکہ میں ہیں۔ امریکی فوج نےرواں سال تین جنوری کو دارالحکومت کاراکاس اور دیگر شہروں میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے انہیں اغوا کر لیا تھا۔ ان کارروائیوں کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی ہے اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مسٹر گویرا نے کہا کہ ان کے والد ٹوٹے نہیں ہیں، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حکومت اور اس کے حامی ’متحد ہیں اور مضبوطی سے کھڑے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’شاوِسمو (سابق صدر ہیوگو شاویز کے نظریے) کی طاقت اتحاد میں ہے۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے، ہمیں متحد رہنا ہوگا۔‘ وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے ہفتے کے روز مسٹر مادورو اور ان کی اہلیہ کی واپسی یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ریاست مرانڈا میں ایک عوامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ روڈریگز نے کہا کہ وینزویلا کی قیادت یا حکومتی نظام کے بارے میں کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہاں کوئی غیر یقینی کیفیت نہیں ہے۔ وینزویلا کے عوام ہی سب کچھ سنبھال رہے ہیں۔ یہاں ایک حکومت موجود ہے، جو صدر نکولس مادورو کی ہے۔‘قائم مقام صدر نے امن، استحکام اور ملک کے مستقبل کی ضمانت کے لیے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
نکولس مادورو کا امریکی حراست سے بیٹے کو پیغام، ’میں جنگجو ہوں اور مضبوط ہوں‘
مقالات ذات صلة



