Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalغزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہ آئیں:...

غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہ آئیں: نیتن یاہو کا امریکا کو پیغام

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل ہفتے کو اعلان کیا کہ وہ غزہ پر پوری طاقت کے ساتھ حملہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نےامریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے کسی دباؤ کے سامنے نہ جھکے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ “ہم اپنے لیے امریکی فوجی حمایت کو سراہتے ہیں لیکن امریکا میں کچھ آوازیں ایسی ہیں جو ہماری حمایت نہیں کرتیں اور ہم ان سے لڑ رہے ہیں”۔

انہوں نے امریکیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے امریکا میں اقلیتوں کے دباؤ کے سامنے نہ جھکیں۔

انھوں نے مغرب میں جنگ کی مذمت کرنے والی آوازوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’’ایسے لوگ ہیں جو لیڈروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، لیکن میں ان سے کہتا ہوں کہ دباؤ میں نہ آئیں، ہماری جنگ بھی آپ کی جنگ ہے‘‘۔

حزب اللہ کو انتباہ

اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ “میں نے حزب اللہ کو غلطی کرنے اور جنگ میں داخل ہونے سے خبردار کیا ہے۔ ہم تمام محاذوں، خاص طور پر شمالی محاذ پر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “اغوا کیے گئے لوگوں کی واپسی ہمارے لیے ایک بڑا ہدف ہے۔ قیدیوں کی واپسی کے بغیر کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ “یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات موساد کے ذریعے کیے جارہے ہیں۔”

نیتن یاہو نے واضح کیا کہ تل ابیب کسی بھی صورت میں غزہ پر سکیورٹی کنٹرول ترک نہیں کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات