Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalاسرائیلی قیدیوں کی واپسی کیلئے نیتن یاھو کی جانب سے حماس کو...

اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کیلئے نیتن یاھو کی جانب سے حماس کو آخری مہلت

تل ابیب،03اگست(ہ س)۔اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حماس کو زیر حراست اسرائیلیوں کی واپسی کے لیے امریکی تعاون سے ایک “آخری مہلت” دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی کابینہ (کابینٹ) پیر کو اہم اجلاس کرے گی جس میں غزہ سے متعلق آئندہ اقدامات پر فیصلے کیے جائیں گے۔ادھر اسرائیلی نشریاتی ادارے نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کی کسی بھی ممکنہ ڈیل کے امکانات کے بارے میں سکیورٹی اداروں میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے۔اسی تناظر میں اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے خبردار کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، غزہ میں جنگ بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔دوسری جانب طبی ذرائع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کی پٹی میں 62 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔طبی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امداد کے منتظر آٹھ فلسطینی زکیم کے علاقے میں اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے، جنہیں بعد ازاں ہسپتال الشفاء منتقل کیا گیا۔معلومات رکھنے والے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر میں رہائشی عمارتوں کو بارودی روبوٹز کے ذریعے تباہ کیا، جس کے نتیجے میں شدید دھماکے سنے گئے۔اسی دوران فلسطینی ہلال احمر کا ایک اہلکار اسرائیلی بمباری میں جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ خان یونس میں ہلال احمر کے مرکزی دفتر پر کیا گیا، جس سے عمارت کی پہلی منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔فلسطینی ہلال احمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کو جائے واقعہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، کیونکہ اس وقت بھی علاقے میں بمباری جاری تھی۔ادارے نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی عملے اور انسانی فلاحی اداروں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات