ہومInternationalنیتن یاہو نے ٹرمپ کو جنگ میں دھکیلا، امریکیوں پر بوجھ بڑھ...

نیتن یاہو نے ٹرمپ کو جنگ میں دھکیلا، امریکیوں پر بوجھ بڑھ گیا، کملا ہیرس کی کڑی تنقید

واشنگٹن،19 اپریل ( یو این آئی) سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی ہے۔ سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی خاطر امریکہ کو ایک ایسی جنگ میں دھکیل دیا ہے جو عوامی مفاد میں نہیں ہے۔کملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اس جنگ میں شامل کیا اور ٹرمپ ایسی جنگ میں کود پڑے جو امریکی عوام نہیں چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے امریکی فوجیوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ سابق نائب صدر نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی صورتحال کے معاشی اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکی عوام اس جنگ کی قیمت بھگت رہے ہیں۔کملا کا کہنا تھا کہ جنگ کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث ایک عام امریکی کو اپنی گاڑی کا ٹینک بھروانے کے لیے کم از کم 15 ڈالر اضافی ادا کرنے پڑ رہے ہیں، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات