تل ابیب، 17 اکتوبر(اے یو ایس) اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کے اہداف کی منظوری دیدی ہے۔امریکی خبر رساں اداروں نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مخصوص اہداف کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں اور نہ ہی یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اسرائیل فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا یا نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متوقع اسرائیلی کارروائی کے آغاز کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔
نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے اہداف کی منظوری دیدی
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593042