جدہ، 22 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر آج دوپہر جدہ پہنچے مسٹر مودی کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12:45 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق 3:15 بجے) جدہ کے ہوائی اڈے پر اترا سعودی عرب کی شاہی حکومت نے وزیر اعظم ہند کے خصوصی احترام کے اظہار کے طور پر، ہندوستانی طیارے کے سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر رائل سعودی ایئر فورس کے ایف-15 طیارے ایسکارٹ کرنے کے بھیجے۔مسٹر مودی جیسے ہی ہوائی اڈے پر اترے سعودی حکومت کے سینئر وزراء نے ان کا استقبال کیا۔ ان کا 21 توپوں کی سلامی سے استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی آج شام یہاں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ، ملک کے اپنے دورے کے دوران ہند-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے دوسرے لیڈروں کی میٹنگ کی شریک صدارت کریں گے۔اپنی آمد سے قبل عرب نیوز کے ذریعہ نشر کیے گئے ایک انٹرویو میں مسٹر مودی نے ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو “لامحدود امکانات” سے بھرپور قرار دیا اور اس باہمی تعلقات کو عدم استحکام سے بھری دنیا میں استحکام کا ستون قرار دیا۔قبل ازیں، مسٹر مودی نے روانہ ہونے سے پہلے اپنے بیان میں کہا، “آج، میں ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر مملکت سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے کا آغاز کر رہا ہوں۔ ہندوستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے طویل اور تاریخی تعلقات کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جس نے حالیہ برسوں میں اسٹریٹجک گہرائی اور رفتار حاصل کی ہے۔ ہم نے مل کرتجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام کے درمیان تعلقات کے شعبے سمیت باہمی طور پر فائدہ مند اور ٹھوس شراکت داری تیار کی ہے۔ علاقائی امن، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ مفادات اور عزم ہیں۔مسٹر مودی نے کہا، “یہ گزشتہ ایک دہائی میں سعودی عرب کا میرا تیسرا اور تاریخی شہر جدہ کا پہلا دورہ ہوگا۔ میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی دوسری میٹنگ میں شرکت اور 2023 میں اپنے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان کے ہندوستان کے انتہائی کامیاب سرکاری دورے کو یقینی بنانے کا منتظر ہوں۔”انہوں نے کہا، “میں سعودی عرب میں متحرک ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ مشغول ہونے کا بھی منتظر ہوں جو ہماری قوموں کے درمیان ایک زندہ پل کا کام کررہا ہے اور ثقافتی اور انسانی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بہت زیادہ تعاون کرتا ہے۔”مسٹر مودی آج دوپہر ہندوستانی تارکین وطن سے بھی بات چیت کریں گے۔
مودی سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچے
مقالات ذات صلة



