کراکس، 5 جنوری (یو این آئی) وینزوئیلا میں امریکی کارروائی کے بعد فوجی الرٹ نافذ کیا گیا ہے، فوج نے قومی خود مختاری کے لیے آپریشنل تیاریوں کا بھی اعلان کر دیا۔فوج نے ڈیلسی روڈ ریگیز کو عبوری صدر تسلیم کر لیا، وینزوئیلا کے وزیر دفاع نے کہا امریکہ کا اقدام عالمی امن و قانون کے لیے خطرہ ہے، آج ہمارے ساتھ ہوا کل کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔دوسری طرف ڈیلسی روڈ ریگیز نے عبوری صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے، انھوں نے صدر نکولس مادورو سے وفاداری کا اعلان بھی کر دیا اور قوم سے خطاب میں کہا کہ مادورو وینزویلا کے صدر ہیں انھیں اغوا کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا تاریخ اور انصاف ذمہ داروں کا احتسا ب کریں گے، وینزویلا اپنے دفاع اور خود مختاری کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی کی کالونی نہیں بنے گا، ملک اپنے دفاع اور وسائل کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے۔ڈیلسی نے کہا کہ وینزویلا اپنے قدرتی وسائل پر بیرونی قبضہ قبول نہیں کرے گا، عوام ملکی دفاع کے لیے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
وینزوئیلا میں امریکی کارروائی کے بعد فوجی الرٹ نافذ
مقالات ذات صلة



