واشنگٹن، 6 جنوری (یو این آئی) امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک دستخط شدہ ٹوپی تھامے ہوئے ہیں جس پر لکھا ہے “میک ایران گریٹ اگین”۔اس تصویر نے ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کے خدشات کو مزید ہوا دے دی ہے، دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس تصویر نے آگے لگا دی ہے اور صارفین نے سینیٹر گراہم پر زبردست تنقید کی، ٹرمپ کے حوالے سے ان کے پرانے ٹویٹس شیئر کیے گئے، ایک ٹویٹ میں لکھا تھا”اگر ہم ٹرمپ کو نامزد کریں گے تو ہم تباہ ہو جائیں گے اور ہم اس کے مستحق ہوں گے۔”سینیٹر گراہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی اور جارحانہ خارجہ پالیسی کے حامی سمجھے جاتے ہیں، انھوں نے یہ تصویر پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے امریکہ کو اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک دونوں محاذوں پر مضبوط بنایا ہے۔ ریپبلکن سینیٹر نے لکھا”خدا ہمارے کمانڈر ان چیف اور ان تمام بہادر مردوں اور عورتوں کو سلامت رکھے جو ان کے ماتحت خدمات انجام دے رہے ہیں۔”انھوں نے مزید کہا “مجھے ایک امریکی ہونے پر فخر ہے۔ خدا ایران کے ان بہادر لوگوں کو برکت دے اور تحفظ فراہم کرے جو ظلم و جبر کے خلاف کھڑے ہیں۔”واضح رہے کہ ایران سے متعلق یہ ٹوپی ٹرمپ کے نعرے”میک امریکہ گریٹ اگین” کے طرز پر تیار کی گئی ہے اور بظاہر ایران میں حکومت کی تبدیلی کی جانب اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔ یہ تصویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ امریکہ کی جانب سے وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو (جو تہران کے اتحادی ہیں) کو اغوا کیے جانے کے بعد، ایران کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔یہ تصویر اتوار کی رات لی گئی، جب گراہم فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے ایئر فورس ون میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ اس سے قبل گراہم نے ایک انٹرویو میں (جس میں یہی ٹوپی بھی دکھائی گئی تھی) ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کے حق میں دلائل دیے تھے۔سینیٹر کا کہنا تھا کہ ایران میں حکومت مخالف وقفے وقفے سے ہونے والے مظاہروں کے باوجود ٹرمپ نے ایرانی عوام سے منہ نہیں موڑا۔ تو میں دعا اور امید کرتا ہوں کہ 2026 وہ سال ہو جب ہم ایران کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔”یاد رہے کہ گزشتہ روز، ٹرمپ نے اپنے انتباہ کا اعادہ کیا تھا کہ اگر سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو مارا تو امریکہ ایرانی حکومت کے خلاف فوجی مداخلت کرے گا۔ ایرانی حکام نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے خلاف کسی بھی امریکی حملے کا مقابلہ کریں گے۔
’ایران کو دوبارہ عظیم بنائیں‘ سوشل میڈیا پر امریکی سینیٹر کی تصویرسے ہلچل
مقالات ذات صلة



