Friday, December 12, 2025
ہومInternationalبرازیل میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، متعدد ہلاک

برازیل میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، متعدد ہلاک

برازیلیا، 8 فروری (یو این آئی) شمال مشرقی برازیل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سول ڈیفنس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کہا گیا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں ریاست پرنامبوکو کے شہر ریسیف میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔بیان کے مطابق امدادی کام جاری ہونے والے ریسیف میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ریسیف کے میئر جواؤ کیمپوس کے مطابق شہر کے کئی حصوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، 90 خاندانوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم فروری کی شدید ترین بارشوں سے نبرد آزما ہیں اور ممکنہ تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔نیشنل میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ (انمیٹ) اور پرنامبوکو واٹر اینڈ کلائمیٹ ایجنسی (اے پی اے سی) نے عوام کو محتاط رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بارشیں کچھ دیر تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جنوب مشرقی برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے۔خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 9 ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ہیں جہاں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ر پورٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات