ہومInternationalکم جونگ ان کا جدید تباہ کن جہاز سے خوفناک میزائل داغنے...

کم جونگ ان کا جدید تباہ کن جہاز سے خوفناک میزائل داغنے کا مظاہرہ

پیانگ یانگ، 5 مارچ (یو این آئی) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے 5,000 ٹن وزنی جدید ترین تباہ کن بحری جہاز کا دورہ کیا اور جہاز سے کیے گئے میزائل تجربے کا خود معائنہ کیا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے کے مطابق بحری جہاز سے کیے گئے میزائل تجربے کے موقع پر کم جونگ ان نے اعلان کیا کہ ان کی بحریہ اب “طاقتور جارحانہ صلاحیت” کی حامل ہو چکی ہے۔کم جونگ ان نے بحر الکاہل میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مبینہ اشتعال انگیزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ملک کی بحری طاقت کو مزید جدید بنانے کا عزم دہرایا۔نمپو شپ یارڈ کے دورے کے دوران انہوں نے نئی قومی حکمت عملی کی روشنی میں ہدایات جاری کیں کہ نئے پانچ سالہ منصوبے کے تحت ہر سال اس کلاس کے یا اس سے بھی بڑے دو جنگی بحری جہاز تیار کیے جائیں۔شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے اسی بحری جہاز سے داغے گئے ایک ‘اسٹریٹجک کروز میزائل’ کے تجربے کی نگرانی بھی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بحریہ کی جدید کاری کا مقصد ملکی خود مختاری کا دفاع اور سمندری حدود میں دشمن کو بھرپور جواب دینا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات