ریاض ، 14 مارچ (یو این آئی) سعودی ایئربیس پر ایرانی حملوں سے 5 امریکی جنگی طیارے متاثر ہونے کا انکشاف سامنے آیا تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس واقعے پر فی الحال کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جنرل’ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں واقع شہزادہ سلطان ایئربیس پر حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں امریکی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں شہزادہ سلطان ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس میں امریکی فضائیہ کے 5 ری فیولنگ طیارے میزائلوں کی زد میں آئے۔امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں طیاروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے، متاثرہ طیاروں کی مرمت کا کام ایئربیس پر ہی جاری ہے، خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔‘وال اسٹریٹ جنرل’ نے بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس واقعے پر فی الحال کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم امریکی حکام کے حوالے سے نقصانات کی تصدیق کی گئی ہے۔اس انکشاف کے بعد خطے میں کشیدگی کے نئے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ شہزادہ سلطان ایئربیس پر امریکی طیاروں کو نشانہ بنانا ایران کی جانب سے ایک بڑی کارروائی تصور کی جا رہی ہے، جس پر امریکہ اور سعودی عرب کے دفاعی ماہرین گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سعودی ایئر بیس پر ایرانی حملوں سے 5 امریکی جنگی طیارے متاثر ہونے کا انکشاف
مقالات ذات صلة



