غزہ، 29 مارچ (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد50 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خان یونس کے 8 شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید
مقالات ذات صلة









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592845