تل ابیب 24 دسمبر (ایجنسی) اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز اپنے اس بیان سے پیچھے ہٹ گئے ہیں جو انھوں نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے قیام سے متعلق دیا تھا … اور جو کہ امریکہ کے زیر نگرانی ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے خلاف تھا … تاہم اسرائیلی فوج کے “ناحال بریگیڈ” کے بارے میں اب کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یسرائیل کاتز نے گذشتہ روز کہا تھا “جب وقت آئے گا، ہم شمالی غزہ میں ناحال یونٹوں کی تشکیل کریں گے … ہم یہ کام صحیح طریقے سے اور مناسب وقت پر کریں گے۔”کئی مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورہ امریکہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے چند روز قبل کاتز کا یہ بیان خود نیتن یاہو کے لیے زیادہ سود مند ثابت نہیں ہو گا۔اسرائیلی صحافی باراک راوید کا کہنا ہے کہ “1967 سے اسرائیل میں رہنے والا ہر شخص جانتا ہے کہ ‘ناحال بریگیڈ، کا لفظ دراصل (اسرائیلی) بستیوں کے لیے ایک علامتی نام ہے۔” انہوں نے ایکس (ٹویٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا “یہ کام ‘ناحال مرکز، سے شروع ہوتا ہے، پھر ایک مذہبی مدرسے میں تبدیل ہوتا ہے، پھر ایک فوجی چوکی بنتا ہے اور آخر کار ایک مکمل بستی کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ امریکی بھی اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں۔”ناحال بریگیڈ کو اسرائیلی فوج کے نام نہاد “ایلیٹ” دستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ عبرانی میں اس کا پورا نام “نوعار حالوتزی لوحیم” ہے، جس کا مطلب ہے “جنگجو ہراول نوجوان”۔ یہ اسرائیلی فوج کی ایک انفنٹری بٹالین (پیادہ) ہے۔اس کا قیام 1948 میں اس وقت کے اسرائیلی وزیر اعظم ڈیوڈ بن گوریان نے ایک ایسے پروگرام کے طور پر کیا تھا جو فوجی خدمات اور نئی زرعی بستیوں کی تعمیر کو یکجا کرتا تھا۔ اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ کے مطابق، اس وقت “ناحال گارینیم” (کمیونٹی سروس پر مامور فوجیوں کے چھوٹے گروہ) کا مقصد فوج کو افرادی قوت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نئی بستیوں اور ‘کبوتس، (اشتراکی فارموں) کے قیام کی بنیادی ضروریات پوری کرنا تھا۔تاریخی طور پر یہ نام ایک ایسے پروگرام کی علامت رہا ہے جو فوجی سروس اور عام طور پر دور دراز علاقوں میں نئی زرعی بستیوں کے قیام کا مجموعہ ہے۔ جون 1988 سے اس بریگیڈ کے فوجی ہلکے سبز رنگ کی ٹوپی (Beret) پہنتے ہیں، جو شمالی اسرائیل میں ان کے زرعی منصوبوں سے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔
اس بریگیڈ نے متعدد جنگوں اور فوجی کارروائیوں میں حصہ لیا ہے، جن میں درج ذیل شامل ہیں:
1982 کی لبنان جنگ
2006 میں حزب اللہ کے خلاف جنگ
پہلی فلسطینی انتفاضہ اور انتفاضہ اقصیٰ
غزہ کی مختلف جنگیں
تنظیمی ڈھانچہ اور نشان
اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ بریگیڈ چار بٹالینز پر مشتمل ہے :
بیزلٹ بٹالین (50)
شاہام بٹالین (931)
گرینائٹ بٹالین (932)
ٹاپاز انٹیلی جنس بٹالین(934)
اس بریگیڈ کے سرکاری نشان میں “ایک تلوار، ایک درانتی اور گندم کی بالیاں” شامل ہیں جو جنگ اور زراعت کے امتزاج کو ظاہر کرتی ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا غزہ میں باقی رہنے کا عندیہ
مقالات ذات صلة



