ہومInternationalلبنان میں اسرائیلی حملے، سینئرحماس عہدیدار اہلیہ سمیت شہید

لبنان میں اسرائیلی حملے، سینئرحماس عہدیدار اہلیہ سمیت شہید

بیروت، 5 مارچ (یو این آئی) لبنان کے شمالی شہرطرابلس میں واقع فلسطینی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے سینئرعہدیدار اہلیہ سمیت شہید ہوگئے۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق علی الصبح حماس کے عہدیدار وسیم عطاء اللّٰہ العلی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ان کی ایک بیٹی بھی زخمی ہوئی جسے علاج کے لیے کیمپ کے اندر موجود اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حزب اللّٰہ نے پیر کے روز اسرائیل کی جانب میزائل اور ڈرون داغے تھے، یہ کارروائی ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے ردِعمل میں کی گئی تھی۔اس کے جواب میں اسرائیل نے حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے کیے اور جنوبی لبنان میں زمینی افواج بھی تعینات کر دیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات