Saturday, December 6, 2025
ہومInternational’اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو غزہ میں امداد تقسیم کرنے دے...

’اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو غزہ میں امداد تقسیم کرنے دے اسرائیل‘

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ

لاہے (نیدرلینڈز)، 23 اکتوبر:۔ (ایجنسی) عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے ایک اہم مشاورتی رائے جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کو امداد فراہم کرنے میں اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے اپنا دائرہ اختیار تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو امدادی اداروں کو کام کرنے کی مکمل آزادی دینی چاہیے اور امداد کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔عدالت نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ یو این آر ڈبلیو اے کے ملازمین میں حماس کے ارکان شامل ہیں اور امداد کو حماس کے ہاتھ لگنے کا خطرہ ہے۔ مارچ تا مئی کے دوران اسرائیل نے غزہ میں امداد کی مکمل بندش کی تھی، جسے عدالت نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ فلسطینی نمائندوں اور اقوام متحدہ کے وکلاء نے عدالت میں بتایا کہ غزہ کے لوگوں کو ناکافی خوراک دی جا رہی ہے اور بھوک کو جنگ کا ہتھیار بنایا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے، جو لاکھوں فلسطینیوں کو تعلیم، صحت اور دیگر امداد فراہم کرتی ہے، کے 30 ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔ اس رائے کا قانونی اثر تو فوری نہیں ہوتا، لیکن یہ عالمی برادری اور دیگر بین الاقوامی عدالتوں کے لیے رہنمائی کا باعث بنتی ہے اور اسرائیل کی سفارتی اور قانونی پوزیشن پر اثر ڈال سکتی ہے۔اسرائیل نے عالمی عدالت کی کارروائی کو سیاسی اور جانب دار قرار دیتے ہوئے اس میں حصہ نہیں لیا، جبکہ عدالت کی معاون جج جو لیا سیبوتنڈے نے اس مشاورتی رائے کے خلاف اختلافی رائے بھی دی ہے۔ اس فیصلے سے فلسطینیوں اور ان کے حمایتی ممالک کو ایک قانونی کامیابی ملی ہے جو مستقبل میں ثالثی، مذاکرات اور بین الاقوامی فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات