ہومInternationalاسرائیل شامی فوج کی بحالی پر فکرمند، دمشق پر کڑی نظریں

اسرائیل شامی فوج کی بحالی پر فکرمند، دمشق پر کڑی نظریں

یرو شلم 08 مئی (ایجنسی) دسمبر 2024 میں سابق شامی نظام کے خاتمے اور نئے صدر احمد الشرع کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اسرائیل دمشق کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے اور شامی فوج کی دوبارہ تعمیر کی کوششوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق تل ابیب کو احمد الشرع اور ان کی جانب سے فوج کی ازسرِنو تشکیل پر اعتماد نہیں، بلکہ اسے طویل المدتی اور سنگین خطرہ سمجھا جا رہا ہے۔ یہ بات اسرائیلی اخبار ،معاریو، نے اپنی رپورٹ میں نقل کی۔حکام نے مزید بتایا کہ اسرائیل شامی فوج کی بحالی کے عمل، خصوصاً قیادت، تنظیم اور تربیت کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر بڑھتی ہوئی تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے۔اسرائیلی حکام نے یہ بھی اشارہ دیا کہ تل ابیب کے اندازوں کے مطابق ترکیہ، شام کی نئی قیادت کو فوجی صلاحیتوں کی بحالی میں مدد اور تعاون فراہم کر رہا ہے۔ان کے مطابق انقرہ دمشق کی عسکری طاقت کو دوبارہ منظم کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے برسوں میں شامی فوج زیادہ منظم اور مؤثر قوت بن سکتی ہے، جو اسرائیل کی شمالی سرحد کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے شام کے اندر جاری تمام عسکری تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ مستقبل میں انہیں اسرائیل کے لیے ایکاسٹریٹجک خطرہ بننے کا اندیشہ ہے۔8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی فضائیہ نے شام کے مختلف علاقوں میں فوجی اڈوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔اسرائیل نے 1974 سے نافذ فریقین کے درمیان جنگ بندی اور فوجی علیحدگی کے معاہدے کو بھی غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے بفر زون پر قبضہ کر لیا، جبکہ جنوبی شام کے کئی علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے چوکیاں اور مستقل مراکز قائم کر لیے۔
گزشتہ چند مہینوں کے دوران جنوبی شام میں اسرائیلی کارروائیاں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں، جن میں گھروں پر چھاپے، تلاشی، ناکوں کا قیام اور بچوں و چرواہوں سمیت عام شہریوں کی گرفتاریاں شامل ہیں۔دوسری جانب شامی صدر نے گزشتہ ماہ (اپریل 2026) کہا تھا کہ ان کی حکومت اب بھی اسرائیل کے ساتھ ایک نئے سکیورٹی معاہدے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت اسرائیل 1974 کی سرحدوں تک واپس جائے۔انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے یا تو پرانے جنگ بندی معاہدے کو دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے یا پھر ایسا نیا معاہدہ طے کیا جا سکتا ہے جو دونوں فریقوں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات