Tuesday, January 13, 2026
ہومInternationalہند ستان پر بھی براہ راست اثر پڑ سکتا ہے

ہند ستان پر بھی براہ راست اثر پڑ سکتا ہے

ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

واشنگٹن، 13 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ و سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک پیغام میں ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔ٹرمپ نے اپنے پیغام میں ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اس اضافی ٹیرف کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ حتمی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ بار بار ایران میں مداخلت کی دھمکیاں دے چکے ہیں اور خبردار کرچکے ہیں کہ ان کے پاس انتہائی سخت آپشنز موجود ہیں۔ان آپشنز میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی بھی شامل ہے، امریکی انتظامیہ کے مطابق وہ ایرانی اپوزیشن رہنماؤں سے بھی رابطے میں ہے۔ایران کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں چین، ترکی، ہندوستان، متحدہ عرب امارات، پاکستان اور آرمینیا شامل ہیں۔ ٹرمپ کے اس اقدام سے ان ممالک پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔ اس اعلان کا اثر ہندوستان پر پڑ سکتا ہے، جو حالیہ برسوں میں ایران کے پانچ بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ امریکہ پہلے ہی بھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگا چکا ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف میں سے ایک ہے۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت امریکہ کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے ساتھ رابطے بدستور قائم ہیں۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ انتباہ کہ اگر احتجاج خونریز ہوا تو فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے، دراصل “دہشت گرد عناصر” کو اکسانے کے مترادف ہے۔ان کے بقول ایسے بیانات نے نہ صرف مظاہرین بلکہ سکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنانے کی فضا بنائی تاکہ ایران میں غیر ملکی مداخلت کا جواز پیدا کیا جاسکے۔یاد رہےکہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور امریکی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں اب تک 490 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
چین کا ردعمل
امریکہ کی جانب سے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیرف کے بے ترتیب نفاذ کے خلاف چین کا مؤقف ہمیشہ سے واضح اورمستقل رہا ہے۔ترجمان چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ٹیرف یا تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، دباؤ یا زبردستی سے مسائل حل نہیں کیے جاسکتے، چین اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ترجمان کے مطابق چین کسی بھی غیرقانونی،یکطرفہ پابندیوں اوردائرۂ اختیار کے ناجائز استعمال کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات