پورٹ آف اسپین۔26؍ مئی۔ ایم این این۔ کیریبین خطے کی تنظیم ’’کیریکوم‘‘کے ساتھ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی اور اقتصادی شراکت داری قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک تازہ تجزیاتی مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان گزشتہ برسوں میں کیریبین ممالک کے لیے ایک قابلِ اعتماد دوست اور ترقیاتی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور کیریکوم ممالک کے درمیان تعلقات صرف تجارت تک محدود نہیں بلکہ صحت، تعلیم، ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، قابلِ تجدید توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی جیسے شعبوں تک پھیل چکے ہیں۔ مضمون میں کووڈ 19 کے دوران ہندوستان کی جانب سے ویکسین اور طبی امداد کی فراہمی کو بھی اہم مثال قرار دیا گیا۔تجزیہ نگاروں کے مطابق کیریبین خطے میں ہندوستانی نژاد آبادی بھی دونوں خطوں کے درمیان ایک مضبوط ثقافتی اور تاریخی پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، گیانا اور سرینام جیسے ممالک میں ہندوستانی تہذیب، زبان، مذہبی روایات اور تہوار آج بھی نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ مضمون میں کہا گیا کہ ہندوستان خود کو “گلوبل ساؤتھ” کی آواز کے طور پر پیش کر رہا ہے اور چھوٹے جزیرہ نما ممالک کے مسائل، خصوصاً موسمیاتی تبدیلی اور معاشی دباؤ، پر عالمی توجہ دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسی تناظر میں کیریکوم ممالک کے ساتھ نئی سفارتی قربت کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق چین اور دیگر عالمی طاقتوں کے بڑھتے اثر و رسوخ کے درمیان ہندوستان کی نرم طاقت، جمہوری اقدار اور ترقیاتی تعاون کی پالیسی کیریبین خطے میں اس کی ساکھ کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔
ہندوستان ہمارے خطے کا قا بل اعتماد دوست ہے۔ کیریکوم
مقالات ذات صلة









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4596349