فلسطینی تحریک حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے ۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطر کے وزیر اعظم الشيخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی اور مصر کے انٹیلیجنس چیف عباس كامل کو آگاہ کر دیا ہے کہ حماس نے ان کی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے۔
مصری ذرائع ابلاغ نے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی روکنے کی کوششیں کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہیں۔اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی معاہدہ تین مراحل پر مشتمل ہو گا جس میں قیدیوں اور یرغمالیوں کا باہمی تبادلہ اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی نمایاں ہیں۔
قبل ازیں حماس نے کہا تھا کہ اس کا ایک وفد ہفتے کو غزہ میں فائر بندی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے قاہرہ گیا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات ہفتے کو مصر کے شہر قاہرہ میں ہوئے تھے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593123