غزہ، 21 اپریل (یو این آئی) غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور حملوں کی وجہ سے بھوک کا بحران سنگین ہو گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں شدت بڑھتی جا رہی ہے۔غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ سے زیادہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔دوسری جانب بازاروں میں خوراک کی شدید کمی ہے، جس سے لوگوں میں غذائی کمزوری عام ہوتی جا رہی ہے۔اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔اس حملے میں 5 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی کشتیاں النصیرات کیمپ کے شمال مغربی علاقوں پر بھی حملے کر رہی ہیں، جو غزہ کے وسط میں واقع ہے۔
غزہ کی پٹی میں غزائی قلت اور اسرائیلی حملے جاری
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595217