Saturday, February 7, 2026
ہومInternationalغزہ کی تعمیرِ نو کیلئے فنڈ ریزنگ

غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے فنڈ ریزنگ

بورڈ آف پیس کا اجلاس 19 فروری کو کرانے پر غور

واشنگٹن، 7 فروری (یو این آئی) امریکی وائٹ ہاؤس نے بورڈ آف پیس کے تحت عالمی رہنماؤں کا پہلا اجلاس 19 فروری کو کرانے پر غور شروع کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بورڈ آف پیس کے اجلاس میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے فنڈ ریزنگ کانفرنس بھی متوقع ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کی تیاری ابتدائی مراحل میں ہے تاہم تبدیلی بھی ممکن ہے۔قبل ازیں غزہ میں جنگ بندی، تعمیرِ نو اور مستقل امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بنائے گئے ’بورڈ آف پیس‘ میں مشرقِ وسطیٰ اور ایشیاء کے کئی مملک شامل ہوئے ہیں اور پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، انڈونیشیا، مصر، اردن، کویت اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اس بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات