ڈھاکہ: بنگلہ دیش فائر سروس اینڈ سول ڈیفنس (ایف ایس سی ڈی) کی تاریخ میں پہلی بار 15 خواتین کو’فائر فائٹرز‘ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال نے جمعرات کو ڈھاکہ میں ایک تقریب میں نئی تعینات ہونے والی خاتون فائر فائٹرز کا خیرمقدم کیا۔ ان 15 خواتین کو، 2707 درخواست دہندگان میں سے، ابتدائی اسکریننگ، فزیکل فٹنس، میڈیکل ٹیسٹ، تحریری ٹیسٹ اور زبانی امتحان کے ذریعے فائر فائٹرز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ ڈھاکہ کے مضافات میں پرباچل میں قائم فورس میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے پہلے خواتین ایف ایس سی ڈی میں بطور آفیسر کام کرتی تھیں لیکن فائر فائٹر کے عہدے پر کسی بھی خاتون کو تعینات نہیں کیا گیا۔ صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لیے، وزیر اعظم شیخ حسینہ کے حکم کے مطابق، حال ہی میں ملک میں ’فائر مین‘ کے عہدے کو ’فائر فائٹر‘ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
UNI











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593071