اقتصادی تعمیر نو کے لیے ہندوستان کی حمایت کا یقین دلایا
کولمبو ۔4؍ اکتوبر۔ ایم این این۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو کولمبو میں سری لنکا کے ہم منصب وجیتا ہیراتھ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ جئے شنکر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج صبح، صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سر ی لنکا کا پہلا دورہ کیا۔ مزید برآں، جے شنکر نے اپنی دو طرفہ شراکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، سری لنکا کی اقتصادی تعمیر نو کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت سے آگاہ کیا۔ کولمبو میں سری لنکائی وزیر خارجہ وجیتا ہیراتھ کے ساتھ آج وسیع اور تفصیلی بات چیت کا اختتام ہوا۔انہیں ایک بار پھر ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی۔ ہندوستان سری لنکا شراکت داری کے مختلف جہتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اس سال 24 ستمبر کو اپنا عہدہ سنبھالنے والے وجیتا ہیراتھ نے کہا کہ پڑوسی کی پہلی پالیسی اور ساگر کا نقطہ نظر کے مطابق سری لنکا کی اقتصادی تعمیر نو کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594349