امریکہ نے حال ہی میں ہندوستان کی حزب اختلاف جماعتوں کے سوال پر بہت کھل کر اظہار رائے کیا جبکہ پاکستان کے معاملہ پر اس نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اس سوال کے پوچھے جانے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی موقف کی دفاع کرنے کی کوشش کی ۔
ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت ظاہر کرنے اور پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کے ساتھ کئے جارہے سلوک کے معاملے پر خاموش رہنے کے “دوہرے معیار” پر امریکہ سے جمعرات کو سوال پوچھا، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ وہ کیریکٹرئزیشن سے متفق نہیں ہے۔
ایک تقریب کے دوران جب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے پوچھا گیا کہ امریکہ کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری اور کانگریس کے بینک اکاؤنٹس کی ضبطی پر سوال اٹھائے جانے اور پاکستان میں سیاسی قیدیوں کے معاملے پر خاموش رہنے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ” میں اس کیریکٹرئزیشن سے متفق نہیں ہوں۔”
مسٹر ملر نے کہا، “ہم نے متعدد مواقع پر یہ واضح کیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ہر ایک کے ساتھ قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے احترام کے ساتھ برتاؤ کیا جائے۔” ہم دنیا کے کسی بھی ملک کے بارے میں ایسی ہی باتیں کہتے ہیں۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593138