نیویارک، 9 اگست (یو این آئی) غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق یو این سلامتی کونسل کا اجلاس ہفتے کو ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق یو این سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے کی۔دوسری جانب امریکہ نے یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی ہے۔یاد رہے کہ غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعے کو بھی دن بھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔اسرائیل کی تازہ بم باری سے امداد کے منتظر 11 فلسطینیوں سمیت 36فلسطینی شہید ہو گئے۔غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں بھوک سے مزید 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 201 ہو گئی۔غزہ میں امدادی ڈبے کے نیچے آ کر ایک بچہ بھی شدید زخمی ہو گیا۔
غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593205