غزہ، 17 اکتوبر(اے یوایس)شمالی غزہ میں ایمرجنسی سروسز کے سربراہ فارس افانہ کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کی سڑکوں پر کتے انسانی لاشیں کھا رہے ہیں۔امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں لائی جانے والی کچھ شہید فلسطینیوں کی لاشوں پر جانوروں کے کاٹنے کے نشان ہیں، جس سے لاشوں کی شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔فارس افانہ نے امریکی ٹی وی سے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک بچے کی باقیات دکھائی گئیں، جس کی لاش کو کتوں نے کھا لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ کی صورتِ حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، اسرائیلی حملوں سے سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں اور لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نے بتایا کہ شمالی غزہ کے لوگ بھوک سے پریشان ہیں اور اسرائیلی افواج زندگی کی ہر علامت کو تباہ کر رہی ہیں۔افانہ نے مزید بتایا کہ محاصرے میں پھنسے ہوئے لوگوں میں ہزاروں بچے اور حاملہ خواتین بھی ہیں، جہاں اسرائیلی فوج نے گزشتہ 12دن میں کئی فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔
شمالی غزہ: سڑکوں پر کتے لاشیں کھانے لگے
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593048