Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalاسرائیلی پابندیوں کے باوجود 27 ویں شب میں 2 لاکھ فلسطینی مسجد...

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 27 ویں شب میں 2 لاکھ فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچ گئے

یروشلم، 27 مارچ (یو این آئی) رمضان المبارک کی 27 ویں شب غاصب اسرائیل کی تمام پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے 2 لاکھ کے قریب فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچ گئے۔غاصب وقابض صہیونی ریاست اسرائیل نے فسلطینیوں پر زندگی کا دائرہ تنگ کر رکھا ہے اور رمضان المبارک میں جہاں اس کی بربریت جاری ہے وہیں مسجد اقصیٰ میں ان کے داخلے پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے۔ تاہم صہیونی ریاست کی تمام تر فسطائیت بھی فلسطینیوں کا جذبہ ایمانی کم نہ کر سکی۔ رمضان المبارک کی 27 ویں شب دو لاکھ کے قریب فلسطینی تمام تر رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پہنچ گئے اور شب قدر کی تلاش میں عبادات کیں۔عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے کی 27 ویں شب کے موقع پر فلسطینیوں کی پہلے سے بھی زیادہ بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کی۔یرو شلم میں قائم وقف اور الاقصیٰ مسجد کے امور سے متعلق محکمے کے جاری بیان کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار نمازیوں کی شرکت کی ہے۔ ان میں زیادہ تر تعداد یروشلم کے مقامی اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی تھی۔ جبکہ ہزاروں فلسطینی مختلف شہروں اور قصبوں سے بھی آئے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ان فلسطینیوں کو جگہ جگہ اسرائیلی چیک پوائنٹس پر روکا گیا اور ان کو رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ تمام تر رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔دریں اثنا عیدالفطر جو اتوار یا پیر کے روز (رویت کے مطابق ) منائے جانے کا امکان ہے اور اس موقع پر بھی مسجد اقصیٰ میں ایک بار پھر بڑے اجتماع کا امکان ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات