کولمبو: سری لنکا میں اس سال جنوری میں اب تک ڈینگو کے پانچ ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نیشنل ڈینگو کنٹرول یونٹ (این ڈی سی یو) کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری کے پہلے پندرہ دن کے دوران 5829 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مغربی صوبے میں سب سے زیادہ 1956 ہے اور اس کے بعد شمالی صوبہ میں 1390 کیسز درج کئے گئے۔ قبل ازیں وزارت صحت نے جنوبی ایشیائی ملک میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں ڈینگو سے بچاؤ کے ہفتے کا اعلان کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سری لنکا میں ڈینگو کے 88398 کیسز سامنے آئے تھے اور 57 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593124