ہومInternationalکویت میں 3 ایرانی باشندوں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

کویت میں 3 ایرانی باشندوں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

کویت سٹی، 30 اپریل (یو این آئی) کویتی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین ایرانی باشندوں کو سنائی گئی سزائے موت کے حکم کی توثیق کر دی ہے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا کویتی حکام کے مطابق، کوسٹ گارڈز نے ڈرگ کنٹرول جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ملزمان کو کبر جزیرے کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی جس میں 120 کلوگرام سے زائد حشیش، 10,000 سے زائد نشہ آور گولیاں شامل تھیں۔دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ یہ منشیات کبر جزیرے کے قریب چھوڑنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کام کے بدلے انہیں فی کس 10,000 کویتی دینار کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا تھا۔ تاہم، سیکیورٹی اداروں کے بچھائے گئے جال (Entrapment) کی وجہ سے ان کی یہ کوشش ناکام ہوگئی اور وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات