Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalبارک اوباما کی اہلیہ نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بارک اوباما کی اہلیہ نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

واشنگٹن، 10 اپریل (یو این آئی) امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے درمیان تعلقات کی خرابی اور طلاق کی نوبت تک پہنچنے کی افواہوں نے جنم لیا تھا۔اب ایک پوڈکاسٹ میں مشیل اوباما نے سیاسی معاملات سے پیچھے ہٹنے اور اپنی شادی شدہ زندگی کے معاملات کے بارے میں افواہوں سے متعلق بات کی ہے۔امریکہ کی سابق خاتونِ اوّل مشیل اوباما نے عوام میں اور سیاسی تقریبا ت میں کم شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اپنی فلاح و بہتری پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔ پوڈکاسٹ میں طلاق کی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مشیل اوباما نے 8 سال قبل وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا میری بیٹیاں بڑی ہو چکی ہیں، انہیں اپنی ترجیحات اور معاملات پر توجہ دینے کی آزادی ملی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات