Saturday, January 10, 2026
ہومInternationalترکیہ میں بیک وقت متعدد آپریشنز کے ساتھ داعش کے متعدد مشتبہ...

ترکیہ میں بیک وقت متعدد آپریشنز کے ساتھ داعش کے متعدد مشتبہ افراد کی گرفتاریاں

انقرہ، 3 جنوری (یو این آئی) ترکیہ کی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی ترکیہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف الگ الگ انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں 85 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔حکام نے بتایا ہےکہ جنوب مشرقی صوبہ شانلی عرفا میں کےدفترِ گورنر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ داعش کی حمایت میں سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرنے کے الزام میں آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ آپریشن دہشت گرد گروہ سے منسلک پراپیگنڈا مواد کا پتہ چلنے کے بعد اٹارنی جنرل کے دفتر کے تعاون سے عمل میں لایا گیا۔مشرقی صوبہ آعرےمیں پولیس نے داعش کی سرگرمیوں کے خلاف بیک وقت کارروائیوں کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر انہیں جیل میں بند کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کے دوران ممنوعہ مطبوعات اور ڈیجیٹل مواد ضبط کر لیا۔
اسی دن بعد میں، استنبول کے دفترِ اٹارنی جنرل نے داعش کے خلاف ایک کارروائی میں حراست میں لیے گئے 147 مشتبہ افراد میں سے 67 کو جیل میں بند کر دیا، جن میں سے 41 افراد کا یالووا میں گروہ کے کارکنوں سے روابط رکھنے کا تعین ہوا ہے۔
دریں اثنا، 32 دیگر قیدیوں کو ملک کے لیے خطرہ سمجھے جانے کی بنیاد پر ملک بدر کرنے کے لیے وطن واپسی مرکز کے حوالے کر دیا گیا۔حکام نے ایک سرغنہ کی شناخت کی، جس پر الزام ہے کہ اس نے حمایتی بھرتی کرنے کے لیے غیرقانونی درس اور تبلیغی تقاریر منظم کیں اور یالووا حملے، پراپیگنڈا سرگرمیوں سے منسلک درجنوں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی۔اس کے نتیجے میں 30 دسمبر 2025 کو استنبول اور دو دیگر صوبوں میں مکانات پر بیک وقت چھاپوں کے دوران 110 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔یہ کاروائیان ترکیہ کی اس وسیع تر کوشش کا حصہ ہیں جس کا مقصد یالووا کے ایک ہلاکت خیز حملے کے بعد دہشت گرد تنظیم کی بھرتی، پراپیگنڈا اور تنظیمی سرگرمیوں کو روکنا ہے؛ اس حملے میں 29 دسمبر کو تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔یالووا حملے کے بعد ترک سیکیورٹی فورسز نے کم از کم چھ داعش دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات