سڈنی، 16 دسمبر (یو این آئی) بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے کے دوران حملہ آور سے بندوق چھیننے والے احمد کیلئے ارب پتی سرمایہ کار بل ایکمین نے بڑے انعام کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہودی سرمایہ کاری بینکر بل ایکمین نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ’کیا کوئی تصدیق شدہ فنڈ قائم کرسکتا ہے تاکہ انہیں اور ان کی فیملی کو انعام دیا جاسکے؟میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فنڈ کے تحت بل ایکمین کی جانب سے احمد کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے، دوسری جانب اس فنڈ ریزر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ ڈالر جمع ہوچکے ہیں۔سڈنی کے بونڈی بیچ پر2 مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔آسٹریلوی پولیس نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل ہے جب کہ دوسرے حملہ آور کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ایک حملہ آور کو وہاں موجود 43 سالہ احمد الاحمد نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا تھا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائی تھیں۔آسٹریلوی ساحل پر حملہ آور سے بندوق چھیننے والےشخص کے علاج کیلئے لاکھوں ڈالر جمع ہوگئے۔احمد الاحمد کے والدین کے مطابق واقعے کے دوران ان کے بیٹے کے کندھے میں 4 سے 5 گولیاں لگیں جن میں سے کئی اب بھی اس کے جسم میں پیوست ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔فائرنگ کے واقعے کی وائرل ہونے والی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ 43 سالہ احمد الاحمد عقب سے ایک مسلح شخص کے قریب پہنچتے ہیں اور اس کے ہاتھ سے لمبی نال والی بندوق چھین لیتے ہیں۔
سڈنی واقعہ میں حملہ آور کو قابو کرنیوالے احمدکیلئے بڑے انعام کا اعلان
مقالات ذات صلة



