Wednesday, January 7, 2026
ہومInternationalامـــریکہ کـــا ویـــنزویلا پـــر قـــبضہ؟

امـــریکہ کـــا ویـــنزویلا پـــر قـــبضہ؟

امریکہ اب وینزویلا کی ذمہ داری سنبھالے گا: ٹرمپ کا بیان

واشنگٹن؍کراکس؍نئی دہلی، 04 جنوری:۔ (ایجنسی) وینزویلا میں سیاسی اور فوجی حالات شدید تشویش ناک ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایک بڑے فوجی آپریشن کے ذریعے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر لیا اور فی الحال وینزویلا کی ذمہ داری امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کارروائی پوری طرح سے منصوبہ بند تھی اور اس میں امریکی فوج کی طاقت اور مہارت کا واضح مظاہرہ ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سطح کا فوجی آپریشن دوسری عالمی جنگ کے بعد کم ہی انجام دیا گیا۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین کے مطابق، مادورو کو گرفتار کرنے کے لیے 150 سے زیادہ طیارے استعمال ہوئے، اور کارروائی ہوا، زمین اور سمندر کے تینوں محاذوں پر کی گئی۔ حالیہ فوجی کارروائی سے قبل امریکہ نے وینزویلا کے چار شہروں پر رات کے وقت حملے کیے۔ بتایا گیا کہ مادورو ایک ملٹری بیس میں سو رہے تھے۔ امریکی حملے کے بعد مادورو نے ایمرجنسی نافذ کی اور جواباً وارننگ دی، مگر چند گھنٹوں بعد ٹرمپ نے مادورو کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ یہ نہیں چاہتا کہ مادورو حکومت کسی نئے چہرے کے ذریعے دوبارہ اقتدار میں آئے، اور فی الحال ملک کی ذمہ داری امریکہ کے پاس ہے تاکہ سیاسی اور سیکورٹی صورتحال معمول پر آ سکے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی کارروائی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مادورو حکومت کو پہلے ہی وارننگ دی گئی تھی، اور اس کی لاپرواہی کی قیمت اسے چکانی پڑی۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے شہریوں کو وینزویلا کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، احتیاط برتنے اور سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ فوجی آپریشن نہ صرف لاطینی امریکہ بلکہ عالمی سیاست میں ہلچل پیدا کر چکا ہے۔ آئندہ دنوں میں یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ وینزویلا میں اقتدار کس ہاتھ میں جائے گا اور اس بحران کے عالمی اثرات کیا ہوں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات