دوحہ، 14 ستمبر (یواین آئی) قطری وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج (اتوار) کو دوحہ میں منعقد ہو گا۔ یہ اجلاس پیر کو طے شدہ عرب واسلامی سربراہی اجلاس سے قبل ہو رہا ہے جس کا تعلق دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس پر اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال سے ہے۔وزیراعظم کے مشیر اور قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے بتایا ہے کہ سربراہی اجلاس میں اسرائیل کے قطر پر حملے کے حوالے سے قرارداد پر غور کیا جائے گا ،جو وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کی سفارش پر پیش کی جائے گی۔الانصاری نے مزید کہا کہ اس نازک وقت میں عرب واسلامی سربراہی اجلاس کا انعقاد کئی اہم پہلو اجاگر کرتا ہے ،جو قطر کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں بھرپور عرب و اسلامی یکجہتی کا مظہر ہے۔اسی تناظر میں قطر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور انسداد دہشت گردی سے متعلق خصوصی نمائندے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے قطر میں رہائشی کمپاونڈز پر حملے کی واضح اور دو ٹوک مذمت کریں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو خوفزدہ کیا گیا اور مکانات تباہ ہوئے۔
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس
مقالات ذات صلة



