انقرہ،یکم اکتوبر(ہ س)۔ترک وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں وزارت کی عمارت کے سامنے ایک خودکش بمبار نے اتوار کی صبح خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ترک وزیر علی یرلیکایا کے مطابق وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ملوث تھے۔ ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرے پر وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے قابو پر کر اس کے پاس موجود دھماکہ خیز مواد غیر مؤثر بنا دیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ترک میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ علاقے میں گولیوں کی گھن گرج بھی سنی گئی جس کے بعد ایمرجنسی سروسز نے علاقے کی جانب رخ کر لیا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔یہ واقعہ تب رپورٹ ہوا جب اتوار کو ترک پارلیمان کا نیا سیشن شروع ہونا تھا۔
انقرہ میں وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے خودکش بمبار کا دھماکہ
مقالات ذات صلة











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593081