تہران: ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں شدید بارشوں سے آئے اچانک سیلاب کی وجہ سے 7 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ میں مشہد میونسپلٹی کے فائر اینڈ سیکورٹی سروسز آرگنائزیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر حمید رضا کافینیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز صوبہ خراسان رضوی کے مشہد کے انقلاب چوک پر ایک کار کے اندر پھنسے 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جان بحق ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب چوک پر امدادی کشتیاں تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں ممکنہ زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کے لیے سیلابی پانی میں پھنسی کاروں کی تلاش کر رہی ہیں۔
حمید رضا نے کہا کہ اسی دن سیلاب کے باعث شہر کے ایک اور محلے میں ایک رہائشی عمارت گرنے سے ایک خاتون اور اس کے 4 بچے جان بحق ہو گئے۔ کم از کم 250 خاندانوں کو شہر اور قریبی گاؤں میں محفوظ مقامات پر پناہ دی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خراسان رضوی میں منگل سے موسلادھار بارشیں شروع ہو گئی ہیں اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593160