لندن،20جولائی(ہ س)۔ویتنام میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہو غئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔یہ حادثہ شمالی ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہا لانگ بے میں پیش آیا۔مرنے والوں میں بیشتر ویتنامی شہری ہیں جو دارالحکومت ہنوئی سے سیاحت کی غرض سے آئے تھے۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث حادثے میں بچ جانے والوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 11 افراد کو پانی سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔ویتنامی بارڈر گارڈز اور بحریہ کا کہنا ہے کہ ونڈر سیز نامی کشتی پر 53 افراد سوار تھے جب طوفان کے باعث وہ الٹ گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق، زندہ نکالے جانے والوں میں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے جو الٹنے والی کشتی کے نیچے بننے والے ایک ایئر پاکٹ میں پھنس گیا تھا۔دوسری جانب، مقامی خبر رساں ادارے وی این ایکسپریس کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم آٹھ بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔
ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 37 سیاح ہلاک
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595217