Tuesday, January 20, 2026
ہومInternationalسعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث 3 افراد کو سزائے موت

سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث 3 افراد کو سزائے موت

جدہ، 19 جنوری (یو این آئی) سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر 3 افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جن افراد کو سزائے موت سنائی گئی ان میں حسین بن سالم بن محمد العمری، سعود بن ہلیل بن سعود العنزی اور بسام محسن مران السبیعی شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق سعودی سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کے بعد تینوں افراد کو حراست میں لیا تھا، جس کے بعد کیس خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شریعت اور سعودی قوانین کے تحت تینوں افراد کو سزائے موت سنائی۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں افراد سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے، اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش اور دہشت گرد عناصر کو پناہ فراہم کرنے جیسے جرائم میں ملوث تھے۔رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ معاشرے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات