کمبھ کرن کی نیند سورہی حکومت
مہنگائی کے معاملے پر راہل کا حکومت پر شدید حملہ
نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مہنگائی پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں قابو سے باہر ہوتی جارہی ہیں اور حکومت سو رہی ہے مسٹر گاندھی نے سبزی منڈی جا کر لوگوں سے بات کی اور کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پا رہی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ لہسن کی قیمت پہلے 40 روپے تھی، آج 400 روپے ہے۔ ’’بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کا کچن بجٹ خراب کر دیا ہے، حکومت کمبھ کرن کی طرح سو رہی ہے۔‘‘ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی قیمتوں کے معاملے پر آج حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی عام آدمی کے خلاف ہے، اس لئے مہنگائی کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں مسٹر گاندھی نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا بجٹ تباہ ہو گیا ہے اور ضروری اشیاء کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہی اور آسمان چھوتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔