نئی دہلی، 2 نومبر (یو این آئی) ہندوستان نے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن سمیت اقوام متحدہ کے تمام اداروں میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عالمی سطح پر سماجی انصاف اور پائیدار و جامع ترقی کو فروغ دینے کا مشترکہ وژن یقینی ہوگا۔مرکزی وزارت محنت اور روزگار میں سکریٹری سمیتا ڈاورا نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی 352ویں گورننگ باڈی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن اقوام متحدہ کے تمام اداروں میں ہندوستان اصلاحات کی وسیع پیمانے پر حمایت کرتا ہے۔بین الاقوامی تنظیم کی میٹنگ 28 اکتوبر سے 7 نومبر تک سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہو رہی ہے۔ ہندوستانی وفد کی قیادت محترمہ سمیتا ڈاؤرا کر رہی ہیں۔وزارت نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ جمہوریت کاری کی تجویز پر بحث میں ہندوستان نے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کی تعریف کی اور اقوام متحدہ کے مختلف اداروں میں اصلاحات پر زور دیا۔ہندوستان نے کہا کہ ایک جامع نقطہ نظر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اقوام متحدہ کے ادارے عالمی سطح پر سماجی انصاف اور پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ وژن کو پورا کرنے کے لیے مزید ہم آہنگی سے کام کریں۔ ہندوستان نے کہا کہ آبادی اور افرادی قوت کو مدنظر رکھتے ہوئے جغرافیائی تنوع بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے اندر زیادہ مساوی اور متوازن جغرافیائی نمائندگی کے لیے رہنما اصول ہونا چاہیے۔دیگر بات چیت کے دوران، محترمہ ڈاؤرا نے جامع اقتصادی پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری ملازمتوں کی تخلیق، سماجی تحفظ اور صنفی مساوات کو فروغ دیا جانا چاہئے۔ ہندوستان میں سماج کے تمام طبقات بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کے لیے اچھے کام کے مواقع پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔
23
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
کرناٹک: جامع مسجد میں مدرسہ چلنے پر مرکزی حکومت کو اعتراض
ہائی کورٹ سے خالی کرانے کی گزارش بنگلور، 14 نومبر:۔ (ایجنسی) کرناٹک کی مشہور شری رنگا پٹن جامع مسجد میں...
یو پی پی ایس سی مسابقتی طلباء کے مطالبات کے سامنے جھک گیا
ایک دن ایک شفٹ، کو منظوری دی گئی لکھنؤ 14 نومبر (ایجنسی) PCS اور RO/ARO ابتدائی امتحان ایک ہی دن...
منی لانڈرنگ کے معاملات اب ڈرامہ بن چکے ہیں: اے اے پی
نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت ملنے کے بعد عام آدمی...
10 ریاستوں کی 31 اسمبلی سیٹوں اور وایناڈ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ مکمل
نئی دہلی، 13 نومبر:۔ (ایجنسی) ملک کی 10 ریاستوں کی 31 اسمبلی سیٹوں اور کیرالہ کی باوقار وایناڈ لوک سبھا...