178
بھاگلپور: ٹرین کی ایک بوگی مین بازار میں گھس گئی۔ یہ دل دہلا دینے والا حادثہ بھاگلپور میں پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ٹرین کی ایک بوگی بھاگلپور کے لوہیا پل کو توڑ کر مین بازار میں گھس گئی۔ جس کے بعد وہاں افراتفری مچ گئی۔ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہ اسٹیشن ہی ہے۔ بتایا گیا کہ ایک ٹرالی ٹرین کی بوگی کو لوڈ کرنے کے بعد اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی۔
اچانک موڑ لیتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا۔ ڈرائیور نے بہت کوشش کی لیکن ٹرک پر قابو نہ پا سکا۔ جس کی وجہ سے پوری بوگی ٹرک کی ٹرالی سے نیچے آنے لگی۔ جب تک ڈرائیور ٹرک پر قابو پا سکا، ٹرک لوہیا پل کی ریلنگ توڑتا ہوا آگے بڑھ گیا۔ تاہم اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔