Sports

بھارت-نیوزیلینڈ کو 70 رن سے ہراکر ICC ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرگیا ہے

157views

بھارت، کَل رات ممبئی کے وانکھیرے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں، نیوزیلینڈ کو 70 رن سے ہراکر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ 398 رن کے ایک بڑے ہدف کیلئے کھیلتے ہوئے، نیوزیلینڈ کی پوری ٹیم 48 اوورس اور پانچ گیندوں میں 327 رن پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 7 وکٹ حاصل کیے جبکہ نیوزیلینڈ کی جانب سے Daryl-Mitchell نے سب سے زیادہ 134 رن بنائے۔ 

اِس سے پہلے، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورس میں چار وکٹ پر 397 رن بنائے۔ 

کَل وراٹ کوہلی نے وانکھیرے اسٹیڈیم میں تاریخ رقم کی۔ وہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 50 سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ کر یہ تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ہے۔ 

محمد شامی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس ورلڈ کپ میں بھارت کی یہ مسلسل دسویں جیت ہے۔

اس دوران، وزیراعظم نریندر مودی نے ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ 

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا کہ بھارت نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے بھارت کی بلے بازی اور گیند بازی دونوں کی ستائش کی۔ 

انھوں نے فائنل کے لیے ٹیم انڈیا کو اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ وزیراعظم نے شاندار گیند بازی کے لیے محمد شامی کی بھی تعریف کی ہے۔

جناب مودی کرکٹ کھلاڑی وراٹ کوہلی کی بھی ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے ستائش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وراٹ کوہلی نے نہ صرف اپنی 50 ویں ODI سینچری اسکور کی ہے بلکہ انھوں نے عمدگی اور ثابت قدمی کے جذبے کا بھی اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وراٹ کوہلی، مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک معیار قائم کرنا جاری رکھیں۔

آج کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں، آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.