بنگلورو، 19 اکتوبر (یو این آئی) سرفراز خان (ناٹ آؤٹ 125) اور رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ 53) کے درمیان 113 رنز کی شاندار ناٹ آوٹ شراکت داری کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن لنچ بریک تک اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 344 رن بنائے۔ سرفراز اور رشبھ نے صرف 132 گیندوں میں ٹیم کے لیے 113 رنز بنائے تھے۔ ٹیم انڈیا ابھی بھی نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور سے 12 رنز پیچھے ہے۔سرفراز نے اپنا تیسرا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے دباؤ میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیوی بولنگ اٹیک کو اپنے بلے سے بھرپور جواب دیا۔ سرفراز کی شاندار کارکردگی نے آج کے کھیل کے پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کے گیندبازوں پر دباؤ بنائے رکھا۔ سرفراز نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری شاندار چھکا لگا کر مکمل کی۔دوسرے سرے پر پنت نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کے درمیان فٹ ٹاس گیندپر شاندار شاٹ لگاکر نصف سنچری مکمل کی۔ اسی دوران غلط فہمی کے باعث ایک بار رن آؤٹ کی صورتحال پیدا ہوگئی لیکن یہ شراکت ٹوٹنے سے بچ گئی۔
29
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
76واں قومی سینئر، جونیئر، سب جونیئر ٹریک سائیکلنگ مقابلہ
جھارکھنڈ نے 4 گولڈ سمیت کل 7 تمغے حاصل کیے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ جھارکھنڈ نے تمل ناڈو...
ویسٹ انڈیز کا گھر پر سب سے بڑا رن جیز
انگلینڈ کو چوتھے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دی گراس آئیلیٹ، 17 نومبر (یو این آئی) اوپنرز ایون...
روہت شرما پرتھ ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے
نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما 22 نومبر سے پرتھ میں شروع...
ایسٹرن ریجن انٹر یونیورسٹی ویمنس ہاکی مقابلہ
رانچی یونیورسٹی کی ٹیم میں چیمپئن بنی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 نومبر:۔ رانچی یونیورسٹی کی ٹیم نے ایسٹرن ریجن...